سرسی 7/جنوری (ایس او نیوز)سرسی سے تقریباً پانچ کلو میٹر دوری پر واقع ہوسری روڈ پر 'موتی پیر'درگاہ کی دیواروں اور دروازے پر شرپسندوں نے اوم اورسری رام لکھ دیا جس سے مسلمانوں کے اندر سخت برہمی پیدا ہوگئی۔
یہ واقعہ سرسی تعلقہ کے کانکوپّا گاوں میں پیش آیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شاید رات کے اندھیرے میں شرپسندوں نے درگاہ کے در و دیوار پر ہر طرف مذکورہ جملہ لکھ کر فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کی سازش کی ہے۔ مسلم جماعتوں نے اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے اپنی برہمی کااظہار کیا ہے۔واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اورمقامی لوگوں کی مدد سے دیواروں کو صاف کیا۔ سرسی دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کردیا گیا ہے۔